کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما، ضلع کیماڑی کراچی کے امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کراچی کی حلقہ بندیوں پر نظرثانی کے بجائے ضلع کیماڑی میں ایک مخصوص جماعت کے بنائے جانے والے حلقوں کی توثیق کرکے جانبداری کی مثال قائم کردی ہے، وہ جمعیت علماء اسلام پی ایس 114 اور پی ایس 115 کی مجالس عمومی کے اجلاسات سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ کراچی کسی ایک جماعت کا نہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر نئی حلقہ بندیوں پر نظر ثانی کی جائے۔