• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کے ساتھ گرفتار ان کا بھتیجا شیخ شاکر گھر پہنچ گیا

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے ساتھ گرفتار ہونے والا ان کا بھتیجا شیخ شاکر گھر پہنچ گیا۔

 شیخ راشد شفیق نے شیخ شاکر کے گھر واپس پہنچنے کی تصدیق کردی، شیخ رشید کے ملازم اور ڈرائیور کو پہلے ہی رہا کر دیا گیا تھا۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی سید خرم علی سے 7 دن میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی حراست کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، آر پی او راولپنڈی سید خرم علی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ شیخ رشید اور ان کے ساتھ دیگر 2 اشخاص کہاں ہیں؟ آپ لکھ کر عدالت کو دیں گے یا شیخ رشید کو پیش کریں گے؟

آر پی او راولپنڈی نے عدالت سے مزید 15 دن کا وقت مانگ لیا۔

عدالت نے کہا کہ 15 دن بہت زیادہ ہیں یہ عام معاملہ نہیں، 2 دن کی مہلت بھی بہت زیادہ ہو گی۔ عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید