نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے ملاقات کی ہے۔
دوران چیئرمین قبلہ ایاز نے انورالحق کو ملک میں مذہبی ہم آہنگی کی صورتحال سے آگاہ کیا اور نگراں وزیراعطم کو کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔
اس موقع پر نگراں وزیراعطم نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل مذہبی ہم آہنگی میں فعال کردار ادا کرتا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل امن و امان برقرار رکھنے کےلیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
انوارالحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کےلیے اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید متحرک ہونا ہوگا۔