• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض آباد دھرنا معاہدے میں جنرل فیض حمید خود اصرار کرکے شامل ہوئے، احسن اقبال


سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ 2017 کے فیض آباد دھرنا معاہدے میں جنرل فیض حمید خود اصرار کرکے شامل ہوئے۔

جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ دھرنا معاہدے میں وہ اور اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس حق میں نہیں تھے کہ جنرل فیض حمید اس معاہدے پر دستخط کریں، مگر جنرل فیض حمید نے اصرار کیا کہ اگر انہوں نے معاہدے پر دستخط نہیں کیے تو تحریک لبیک اس معاہدے کو تسلیم نہیں کرے گی۔

پروگرام میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ ماضی میں دسمبر اور جنوری میں الیکشن ہوچکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان اور شاہد خاقان عباسی کی انتخابات سے متعلق اپنی اپنی رائے ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کو ملتوی کرنے سے بے یقینی اور تاخیر سے شکوک پیدا ہوں گے، چاہتے ہیں الیکشن وقت پر ہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں روایت رہی ہے کہ الیکشن اتوار کے دن ہوئے ہیں۔

پارٹی قائد کی وطن واپسی سے متعلق ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ مکافات عمل ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید