اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورٹ کی پیشگی اجازت کے بغیر پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کی گرفتاری سے روک دیا۔
پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم جاری کیا۔
عدالت نے پولیس اور دیگر فریقین سے شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔
دورانِ سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ یہ بھی بتائیں کہ شیر افضل مروت کا نام ای سی ایل میں تو شامل نہیں؟
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت جمعے تک ملتوی کر دی۔