کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس 2 روز معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے بھی جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ پہنچے گی۔
واضح رہے کہ جعفر ایکسپریس ٹریک کی مرمت کے لیے معطل کی گئی تھی۔
5 ستمبر کو بلوچستان سے اندرونِ ملک ٹرین سروس 2 روز کے لیے معطل ہوئی تھی۔