پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کی بازیابی کے لیے ان کی والدہ نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2 روز قبل حماد اظہر کو ملتان سے حراست میں لیا گیا، تاہم انہیں تاحال عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حماد اظہر کی گرفتاری ظاہر کرنے، ان کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنے اور انہیں عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔