قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے، تاہم یہ کافی نہیں۔
ماجد الانصاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خلیجی ممالک کو یہ حقیقت سمجھنی چاہیے کہ سیکیورٹی کے معاملے میں خود انحصاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
قطری ترجمان کے مطابق ہمیں اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں کی ضرورت ہے، لیکن اپنی سیکیورٹی کے لیے صرف اتحادیوں اور شراکت داروں پر انحصار نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کو اپنی سلامتی کے لیے اپنی صلاحیتوں اور خود انحصاری کو بھی مضبوط بنانا ہو گا۔