نواب شاہ میں 11 بچوں کی ماں اور 9 بچوں کے باپ نے پسند کی شادی کرلی۔ خاتون رانی اپنے بچوں کو بھی اپنے ساتھ نئے گھر لے آئی۔
خاتون نے اس موقع پر سابقہ شوہر سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل بھی کی۔
خاتون رانی نے کہا کہ سابقہ شوہر رامو بھیل مار پیٹ کرتا تھا گھر سے بھی نکال دیا تھا، جیتن سے شادی کے بعد وہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔