• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں مشہور فلمی کرداروں کی یادگاریں کب اور کتنے میں نیلام ہوں گی؟ تفصیل آگئی

جیمز بانڈ اور اسٹار وار سیریز سمیت ماضی کی مشہور ہالی ووڈ فلموں کے فینز تیار ہوجائیں کیونکہ لندن میں اگلے ماہ فلموں کے مشہور کرداروں سے جڑی یادگاریں نیلام کی جائیں گی۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ماضی کی ہالی ووڈ فلموں کی 1800 سے زائد یادگار اشیاء کو نیلامی کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

1977 میں اسٹار وار سیریز کی پہلی فلم میں اداکار انتھونی ڈینئلز کا مشہور C-3PO ہیڈ کےلیے نیلامی میں 10 لاکھ پاونڈ تک ملنے کی توقع ہے۔

1962 میں ریلیز ہونے والی جیمز بانڈ سیریز کی پہلی فلم ڈاکٹر نو میں ہنی رائیڈر کا کردارنبھانے والی اداکارہ اُرسولا اینڈریس کے باتھ روب کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ مل سکتے ہیں۔

1984 میں ریلیز ہونے والی فلم انڈیانا جونس اینڈ دی ٹیمپل آف ڈوم میں امریکی اداکار ہیریسن فورڈ کا استعمال کیا گیا ہنٹر 2 لاکھ پاؤنڈ میں نیلام ہونے کی امید ہے۔

1984 میں ہی ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم اے نائٹمیر آن ایلم اسٹریٹ میں فریڈی کروگر کے خوفناک بلیڈ والے دستانے 4 لاکھ پاؤنڈز میں نیلام ہو سکتے ہیں۔

1985 میں جمیز بانڈ سیریز کی فلم اے ویو ٹو اے کِل میں سر راجر مور کے پہنے ہوئے سوٹ کی 30 ہزار پاؤنڈ تک نیلامی کی توقع ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید