ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے بیان پر اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کا ردعمل آگیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ ایران ابراہم معاہدے پر عمل درآمد سے نہیں روک سکتا۔
اسرائیلی وزیر اعظم کا مزید کہنا ہے کہ ایران خطے اور انسانیت کےلیے امن کا دائرہ بڑھانے سےنہیں روک سکتا۔
اس سے قبل عرب ممالک کے اسرائیل سے تعلقات پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا تھا کہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنا ہاری ہوئی شرط کے مترادف ہے۔
تہران سے جاری اپنے بیان ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے تعلقات کے خواہاں ملک ہارے ہوئے گھوڑے پر شرط لگا رہے ہیں۔
صدر ابراہیم رئیسی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل سے معمول کے تعلقات کا جوا کھیلنے والے ملک ہار جائیں گے۔