• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ایجنٹ سمیت جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 مسافر گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر یونان جانے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار تینوں مسافروں محمد زبیر، وحید اختر اور اسد دانیال کا ویزا جعلی نکلا، جس پر انہیں آف لوڈ کر دیا گیا۔

ملزمان کی نشاندہی پر محمد دلدار نامی ایجنٹ کو بھی لاہور ایئر پورٹ کی حدود سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے پاسپورٹس پر ایتھنز روانگی اور پاکستان آمد کی جعلی اسٹیمپ لگی تھیں۔

ملزمان نے فی کس 25 لاکھ روپے کے عوض ایجنٹوں سے کارڈ اور جعلی اسٹیمپس لگوائیں۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایجنٹ محمد دلدار کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، اس کے قبضے سے متعدد جعلی سفری دستاویزات برآمد کر لی گئی ہیں۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید