نیپال میں زلزلے کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔
پولیس کے مطابق امدادی کارکنوں کو کچھ انسانی باقیات ملی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ لاپتہ خاتون ہلاک ہو گئی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ میں ایک خاتون کے علاوہ مزید کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیپال کے ضلع بجھنگ میں گزشتہ روز 6.3 اور 5.3 شدت کے 2 زلزلے آئے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت سے کئی گھر گر گئے جس کی وجہ سے 16 افراد زخمی بھی ہوئے۔
واضح رہے کہ پہاڑی علاقے پر مشتمل ملک نیپال اکثر زلزلوں کی زد میں رہتا ہے اور ابھی تک وہاں 2015ء میں آنے والے دو بڑے زلزلوں کی تباہ کاریوں کے بعد تعمیرِ نو کا کام جاری ہے۔
نیپال کو 2015ء میں آنے والے دو بڑے زلزلوں سے بہت بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں 9000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔