• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے زیادہ ڈینگی کیسز کراچی وسطی میں رپورٹ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ترجمان محکمۂ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ حالیہ سب سے زیادہ ڈینگی وائرس کے کیسز کراچی کے ضلع وسطی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق شہرِ قائد کراچی میں 3 اکتوبر کو 11 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق سب سے زیادہ ضلع وسطی میں ڈینگی کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع جنوبی اور ضلع شرقی میں ڈینگی کے 3، 3 کیسز سامنے آئے۔

ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق رواں ماہ کراچی میں ڈینگی کے 30، سندھ کے دیگر اضلاع میں 47 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمۂ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

صحت سے مزید