تقریباً 40 سال قبل ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد گزشتہ سال ایڈز کے سب سے کم کیسز رپورٹ ہوئے۔
یہ تعداد اب بھی اقوامِ متحدہ کے 2030ء تک ایڈز کے خاتمے کے ہدف تک پہنچنے کے لیے ضرورت سے 3 گنا زیادہ ہے۔
اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال تقریباً 13 لاکھ افراد اس بیماری کا شکار ہوئے، جبکہ 6 لاکھ 30 ہزار افراد ایڈز سے متعلقہ بیماریوں سے ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 28 ممالک میں ایچ آئی وی انفیکشنز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایڈز کے کیسز میں کمی کی وجہ اینٹی ریٹرو وائرل علاج ہے، جس سے مریضوں کے خون میں وائرس کی مقدار کو کم کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ایچ آئی وی سے متاثرہ فرد کے ساتھ رہنے والے تقریباً 40 ملین افراد میں سے 9.3 ملین علاج نہیں کروا رہے ہیں۔