• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایم کیو ایم کا 15اکتوبر کو اورنگی میں جلسے کا اعلان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دیں۔

پارٹی نے 15 اکتوبر کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاون جلسے کے حوالے سے ڈی سی غربی کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم شہر کے مختلف اضلاع میں 29 انتخابی جلسے منعقد کرے گی۔

کراچی کے بعد حیدر آباد، میر پور خاص، سکھر میں بھی جلسے کیے جائیں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ تمام ٹاؤنز میں جلسوں کے بعد کراچی میں گرینڈ جلسہ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید