پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) ملک سرفراز حسین کھوکھر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، وہ 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 173 لاہور پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سرفراز کھوکھر نے پارٹی چیئرمین سے راہیں جدا کرلی ہیں۔
اپنے بیان میں ملک سرفراز کھوکھر نے کہا کہ اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی کی وجہ سے پی ٹی آئی کو خیر باد کہا ہے، اداروں سے تصادم کی پارٹی پالیسی ملکی مفاد میں نہیں۔
ملک سرفراز کھوکھر نے کہا کہ 9 مئی کے بعد بھی پارٹی اپنے ریاستی اداروں کے خلاف جارحانہ بیانیہ پر قائم ہے، اس لیے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔