سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہوجاؤں گا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میرے حق میں اور میرے خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں، معاشرے میں صحافت کا اہم کردار ہے، عوام صحافیوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ غیبت، چغلی اور بہتان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیے، تنقید برائے تنقید نہیں برائے اصلاح ہونی چاہیے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ مریم اورنگزیب سمیت دیگر خواتین کا لندن میں گھیراؤ کیا گیا، یہاں پاکستانیوں کے مظاہروں کا چار سال میں کیا فائدہ ہوا ہے، مظاہرہ کرنا ہے تو پاکستان جا کر کریں۔