کراچی کے علاقے کلفٹن میں زمزمہ اسٹریٹ پر واقع بنگلے سے انسانی ڈھانچہ ملا ہے، پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملنے والے انسانی ڈھانچہ کی جنس معلوم نہیں ہو سکی۔
عمران قریشی کے مطابق انسانی ڈھانچے کی شناخت اور میڈیکل رپورٹ کے لیے ملنے والے ڈھانچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ بنگلہ محمد احمد اسلم نامی شخص کی ملکیت ہے۔
ایس ایس پی عمران قریشی نے بتایا کہ مذکورہ گھر گزشتہ 7 ماہ سے بند ہے جو کہ محمد احمد اسلم نے پراپرٹی سیل پرچیز کی غرض سے خریدا تھا، معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔