• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ: بنگلادیش نے افغانستان کو 6 وکٹ سے شکست دیدی

فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرمشالا کے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 156 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، افغان ٹیم کے تمام کھلاڑی 37.2 اوورز بیٹنگ کر سکے تھے۔

افغانستان کے رحمان اللّٰہ گرباز 47 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے جبکہ بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن اور مہدی حسن نے 3، 3 وکٹیں لیں۔

بعدازاں بنگلادیش کی ٹیم نے 157 رنز کا ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر 34.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

بنگلادیشی بیٹر نجم الحسین نے 59 اور مہدی حسن نے 57 رنز بنائے۔

اس سے قبل ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شکیب الحسن نے کہا کہ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے۔

اس موقع پر حشمت اللّٰہ شاہدی نے کہا کہ ہم بھارت میں پُرجوش ہیں، آئی پی ایل کھیلنے کا ہمیں اس میچ میں بہت فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک طرح سے ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید