• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈ شیڈنگ کیخلاف لاہور میں برتن اٹھا کر مظاہرے، مینگورہ اے ڈی سی کو یرغمال بنا لیا گیا

لاہور ،گجرات،سرائے عا لمگیر،سمبڑ یال ،حافظ آباد  ( اپنے نامہ نگار سے ،،نمائندگان جنگ،نامہ نگاران، ایجنسیاں) صوبائی درالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں گذشتہ روز  تعطیل کے روز سرکاری ونجی دفاتر اور صنعتی سیکٹربند ہونے کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم نہ ہو سکی جس سے دیگر مسائل کے علاوہ عید کی تیاریاں بھی متاثر ہورہ ی ہیں۔منکیرہ میں ایک مزدور شدید گرمی  کی وجہ سے جاں بحق جبکہ قصور میں 13 افراد بے ہوش ہوگئے۔   مینگورہ میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ  میں لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے مشتعل افراد اورواپڈا اہلکاروں میں تصادم    کے دوران پولیس  نےمظاہرین پر وحشیانہ تشدد  کیا  اورمقامی صحافی اور ضلعی کونسلروں سمیت بارہ سوافرار کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔مریدکے   کی  چالیس سے زائد مساجد اور دیگر تنظیموں نے واپڈا دفاتر کا گھیرائو کی دھمکی دے دی۔ لیسکو ترجمان کے مطابق  گزشتہ روز بجلی کا شارٹ فال 550میگاواٹ رہا ۔  قصور،مصطفی آباد للیانی، سرائے عا لمگیر،سمبڑ یال ، حافظ آباد ، گجرات  اور دیگر شہروں اور دیہات میں سحری افطاری اور نماز تراویح کے دوران بھی لوڈشیڈنگ معمول کا حصہ بن چکی ہے  جس سے گھریلو زندگی کے علاوہ کاروباری معمولات بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔شاہدرہ اور ماڈل کالونی جعفریہ کالونی اور شہر کے بیشتر علاقوں میں  مسلسل چار چار گھنٹے کی بندش سے  گھروں میں پا نی کی شدید قلت پیدا ہو گئی  ۔ دوسری جانب  کاروباری افراد اور درزی بھی سراپا احتجاج بنے  ہوئے ہیں ۔ لاہور کےکئی علاقوںمیں ٹرانسفارمر جلنے سے بجلی کی گھنٹوں بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے،لیسکو سرکل میں کم وولٹیج نے بھی عوام کو عذاب میں مبتلا کئے رکھا     ۔ مختلف شہری علاقوں میں 7سے 9جبکہ دیہی علاقوں میں 14سے 16گھنٹے لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی   ۔ بجلی کے نظام میں تعطل کی درجنوں شکایات کی شنوائی نہ ہونے پر شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔ گزشتہ روز واسا کالونی گلشن راوی ،فتح گڑھ غوثیہ کالونی ،گڑھی شاہو علامہ اقبال روڈ ،سمن آباد الممتاز روڈ،جوہر ٹائون بی ٹو بلاک ، ڈیفنس فیز 5کے متعدد بلاکس ،ملتان روڈ اعظم گارڈن سمیت کئی علاقوں میں ٹرانسفارمرز میں خرابی پیدا ہونے کے باعث 10سے 14گھنٹے بجلی کی مسلسل بندش اور پانی کی قلت نے روزہ داروں کی چیخیں نکلوا دیں  ۔ کئی علاقوں میں پانی کی قلت کے خلاف بھی مظاہرے کئے گئے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخابی حلقہ کے علاقہ محمد نگر اورگڑھی شاہو کے علاوہ وائرلیس کالونی ،بوگی روڈ ،سنت نگر ،اسلامپورہ ،مکہ کالونی میں بھی شہریوں نے خالی برتن اٹھا کراحتجاجی مظاہرے کئے اور واسا کے خلاف نعرے بازی کی ۔  مینگورہ میں  ہفتے کی رات کو نماز تراویح کے بعد مینگورہ کے نواحی علاقوں  میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مشتعل مظاہرین سے بات چیت کے لئے اڈیشنل ڈپٹی زکمشنرغلام سعیداپنے دیگر سرکاری اہلکاروں کے ہمراہ بات چیت کے لئے پہنچ گئے اور چھ گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ پر دو، دو گھنٹوں کے دورانیہ پر متفق ہوئے مگرواپسی پر مشتعل مظاہرین نے اے ڈی سی کی کو یرغمال بنایا اور ان پر تشدد کیا جس پر اے ڈی سے نے پولیس نفری طلب کی اور مظاہرین پر لاٹھی چارج کرکے منتشر کیا ۔ سمبڑیال گمیں  بجلی کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ16گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہے جس سے    مزدور معاشی بدحالی میں مبتلا ہوگئے۔ شہریوں کی کثیر تعداد بجلی کی بدترین بندش پر شدید احتجاج کیا ۔ شہری تنظیموں نے بجلی کی طویل بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے اس کا   نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ مصطفی ٰ آباد للیانی میں ۔  شدید گرمی کہ وجہ سے لوڈ زیادہ ہونے سے متعدد ٹرانسفارمر جل گئے ہیں  اور اہلکاروں کی طرف سے جلنے والے ٹرانسفارمر  مرمت کروانے کے بہانے صارفین سے فی ٹرانسفارمر 10سے 25ہزار روپے رشوت  کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔منکیرہ  می کے نواحی چک نمبر 214ٹی ڈی اے پر ایک مزدور قاسم ٹرک پرلکڑی لوڈ کر تے ہوئے شدید گرمی کے باعث بے  ہوش  ہو کر ہسپتال جاتے ہوئےزندگی کی بازی ہار گیا ۔
تازہ ترین