• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارتی ریاست سکم میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 74 ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چیف سیکریٹری سکم کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث سیلاب سے بدترین تباہی مچ گئی ہے۔

چیف سیکریٹری سکم نے بتایا ہے کہ مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 74 ہو گئی، سیلاب کے باعث بھارتی فوجیوں کی سکم سے 25 اور مغربی بنگال سے 8 لاشیں ملی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے 41 بھارتی فوجی اہلکاروں سمیت 101 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکم میں گزشتہ ہفتے بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید