• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زینب عباس کا بھارت چھوڑنا بڑی فتح ہے: بھارتی وکیل کی ہٹ دھرمی

--فائل فوٹوز
--فائل فوٹوز

بھارتی وکیل وینیت جنڈال نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کی پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کے بھارت چھوڑنے کو بڑی فتح قرار دے دیا۔

مہمان نوازی کی روایات پامال کرنے پر بھارتی وکیل نے شرم ساری کے بجائے ڈھٹائی کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔

وینیت جنڈال نے سوشل میڈیا پر پیغام لکھا کہ زینب عباس کے خلاف ایکشن لینے پر شکر گزار ہوں۔

وینیت جنڈال نے زینب عباس کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت کی تھی جبکہ ورلڈ کپ کی پریزینٹر زینب عباس گزشتہ روز بھارت سے دبئی پہنچی تھیں۔

واضح رہے کہ وینیت جنڈال نے زینب عباس پر بھارت مخالف ٹوئٹ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا تھا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ترجمان نے زینب عباس کو ڈی پورٹ کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید