• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد تھامس مارکل کی گرفتاری پر میگھن مارکل صدمے سے دو چار

امریکی اداکارہ میگھن مارکل اور ان کے والد تھامس مارکل---فائل فوٹو
امریکی اداکارہ میگھن مارکل اور ان کے والد تھامس مارکل---فائل فوٹو

برطانوی شاہی خاندان کی منحرف بہو و امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل سینئر کی سنگین جنسی جرائم کے الزامات میں گرفتاری کے بعد میگھن کا پہلی بار ردِعمل سامنے آیا ہے۔

برطانوی جریدے ہیٹ سے گفتگو کرنے والے اداکارہ کے قریبی ذریعے کے مطابق میگھن اپنے والد کی گرفتاری کے بعد والد کی رہائی کی خواہش مند نہیں بلکہ اس معاملے میں ممکنہ متاثرین کے تحفظ اور انصاف کے حوالے سے زیادہ فکر مند ہیں۔

میگھن مارکل کے قریبی ذریعے کا دعویٰ ہے کہ بچپن میں اپنے والد کو ہیرو سمجھنے والی میگھن کے لیے والد کو اس حالت میں دیکھنا انتہائی تکلیف دہ ہے، گرفتاری کے دوران والد کو وہیل چیئر پر لے جانے کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر میگھن کو شدید صدمہ پہنچا ہے تاہم وہ چاہتی ہیں کہ حکام الزامات کی مکمل تحقیقات کریں اور ذمے داروں کا تعین ہو۔

میگھن کا والد سے کئی سال سے رابطہ نہیں

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میگھن نے کئی سال قبل اپنے والد اور خاندان کے دیگر افراد سے تعلقات ختم کر دیے تھے تاہم والد سے متعلق اس واقعے کے باعث میگھن کا نام مسلسل خبروں میں آ رہا ہے۔

اداکارہ کے ایک اور قریبی ذریعے کے مطابق میگھن کے لیے یہ حقیقت قبول کرنا مشکل ہے کہ جو شخص مجھے دنیا میں لایا اور جو کبھی میرے لیے ہیرو تھا، اب اس پر سنگین جنسی جرائم کے الزامات عائد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق میگھن کے قریبی دوست اور اہلِ خانہ اس مشکل وقت میں ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور مسلسل میگھن کی خیریت دریافت کر کے اداکارہ کو تعاون کی یقین دہانی کروا رہے ہیں۔

میگھن مبینہ طور پر اس معاملے کی خبروں سے دور رہنے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم ہر گزرتے دن کے ساتھ سامنے آنے والی نئی تفصیلات اداکارہ کے لیے اس صورتِ حال کو نظرانداز کرنا مشکل بنا رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید