• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیف جسٹس بندیال دور میں کچھ فیصلوں پر احتجاج کے باوجود نہیں مانا گیا: کامران مرتضیٰ

سینیٹر کامران مرتضیٰ، فائل فوٹو
سینیٹر کامران مرتضیٰ، فائل فوٹو

جے یو آئی کے رہنما اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ہم ادب کے لہجے میں بات کرتے ہیں تو بھی اعتراض کیا جاتا ہے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے دور میں 63 اے کی طرح کچھ فیصلے غلط آ رہے تھے، جن پر ہمارے احتجاج کے باوجود نہیں مانا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم نے لاکھ سے زائدافرادا کٹھے کیے اور پُر امن احتجاج کیا گیا، احتجاج میں کسی نے ناجائز بات نہیں کی تھی۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ جنہوں نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کیا آپ ان پر بات نہیں کرتے، ہم ادب کے لہجے میں بات کرتے ہیں پھر بھی آپ اعتراض کرتے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ احتجاج میں کسی نے ناجائز ناروا بات کی نہ گملا توڑا، ہم ادب کے دائرے میں بات کرتے ہیں، آپ چیئرمین پی ٹی آئی کو بھول گئے۔

قومی خبریں سے مزید