• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعتزاز احسن نے سائفر کیس کو بالکل جھوٹا قرار دے دیا

سینئر قانون دان اعتراز احسن نے سائفر کیس کو بالکل جھوٹا قرار دیدیا اور کہا کہ مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے، عمران خان کو سائفر لہرانے کے بجائے دکھانا چاہیے تھا۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ کلاسیفائیڈ خفیہ دستاویز کو منظر عام پر لانا وزیراعظم کا آئینی استحقاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت وزیراعظم جو حلف اٹھاتا ہے، اس میں ہے کہ جو میرے پاس معلومات آئے گی خفیہ رکھوں گا۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ اگر شیئر کرنا مقصود ہوا تو اس کی تشہیر کرسکتا ہے، ڈونلڈ لو نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدم اعتماد میں ہرانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ نے سائفر پر امریکا سے باقاعدہ احتجاج کیا ہے، اگر احتجاج کیا ہے تو مطلب ہے کہ واشنگٹن سے یہ دھمکی ملی ہے۔

سینئر قانون دان نے یہ بھی کہا کہ ایک سپر پاور وزیراعظم کو اتار رہی ہے، اسے سائفر لہرانے کے بجائے دکھانا چاہیے تھا۔

قومی خبریں سے مزید