• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15ہزار ڈالر کی پینٹنگ عظیم مصور کا شاہکار نکلی، کروڑوں ڈالر میں فروخت کا امکان

لندن میں دو برس قبل ایک پینٹنگ کی مالیت 15 ہزار ڈالر لگائی گئی تھی جو اب نیلامی میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک فروخت ہوسکتی ہے کیونکہ یہ کوئی عام پینٹنگ نہیں بلکہ نیدرلینڈ کے عظیم مصور ریمبرینڈ کی بنائی ہوئی ہے۔

پینٹنگ کا نام ‘The Adoration of Kings’ ہے جسے آخری بار 1950 کی دہائی میں دیکھا گیا تھا۔

1955 کے دوران ایمسٹرڈیم میں یہ پینٹنگ ایک مصوری کے فن پارے جمع کرنے والے شخص ہلڈرنگ نے حاصل کی تھی۔ ان کی بیوہ نے اسے ایک جرمنی فیملی کو 1985 میں فروخت کیا جہاں یہ پچھلے دو سال تک رہی۔

دو سال قبل کرسٹی نامی خاتون نے اسے ایمسٹرڈیم میں فروخت کیا، انہوں نے اس کی مالیت 10 سے 15 ہزار ڈالر لگائی تھی، ان کا خیال تھا کہ اس پینٹنگ کو معروف مصور ریمبرینڈ کے کسی شاگرد یا قریبی دوست نے بنایا ہوگا۔

کرسٹی سے یہ پینٹنگ ایک نامعلوم شخص نے 9 لاکھ 8 ہزار ڈالر میں خریدی۔

سوتھبائے نامی نیلام گھر نے اس پینٹنگ پر 18 ماہ ریسرچ کی تاکہ اس کی صحیح مالیت معلوم ہوسکے۔

انفراریڈ اور ایکسرے ٹیکنالوجی استعمال کرکے معلوم ہوا کہ یہ پینٹنگ دراصل ریمبرینڈ کا اصل کام ہے۔ اب اس کی مالیت ایک سے ڈیڑھ کروڑ کے درمیان ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید