شہرہ آفاق پاکستانی لوک گلوکار عطا اللّٰہ عیسیٰ خیلوی سے پنجابی ریپر گلوگار اور میوزک پروڈیوسر بوہیمیا کی لندن میں ملاقات ہوئی۔
پاکستانی امریکی موسیقار بوہیمیا نے عطا اللّٰہ عیسیٰ خیلوی سے بے پناہ عقیدت کا اظہار کیا۔
بوہیمیا عطا اللّٰہ کے پیروں میں بیٹھ گئے، گلے ملے پیار بھی کیا۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے برطانوی پاکستانی شوقین گلوکار کاشف رانا المعروف چاہت فتح علی خان اور معروف پنجاب ریپر گلوکار بوہیمیا کی ویڈیو کال کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی۔
ان دنوں بوہیمیا لندن کے دورے پر ہیں جہاں ان کی اور چاہت فتح علی خان کے ویڈیو کال پر گفتگو ہوئی ہے، دورانِ ویڈیو کال چاہت فتح علی خان نے بدو بدی کا اپنا ورژن بوہیمیا کو سنا کر داد وصول کی۔
اس موقع پر چاہت فتح علی خان نے اپنے مخصوص انداز میں بوہیمیا کو ایک شعر بھی سنایا، جسے سننے کے بعد پنجابی ریپر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ دوستو! ہمارا نیا گانا آ رہا ہے بوہیمیا بوم۔