• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اپنے بچے لا کر پہلی صف میں کھڑا کریں، خواجہ آصف



وزیر دفاع خواجہ آصف  کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے اتنا ہی "ڈو اور  ڈائی" کا مسئلہ ہے تو اپنے بچے بھی احتجاج میں لائيں، بشریٰ بی بی بھی اپنے بچے لے کر آئيں اور انہیں پہلی صف میں کھڑا کریں، عوام کو بھی پتہ چلے کہ بانی پی ٹی آئی کا بھی کچھ داؤ پر لگا ہے۔

سیالکوٹ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمینٹ سے مذاکرت چاہتے ہیں، ان کی جماعت کے لوگ ڈبل ایجنٹ بنے ہوئے ہیں، ہماری طرف سے مذاکرات کی آفر موجود ہے۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی قیادت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’’ڈو اورڈائی‘‘ کا مسئلہ ہے تو اپنے بچے بھی لائیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں پی ٹی آئی دو مرتبہ وفاق پر حملہ آور ہوئی، علی امین گنڈاپور دونوں بار کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔

قومی خبریں سے مزید