نجی ایئر لائن کا طیارہ فنی خرابی کا شکار ہوا تو طیارے کے مسافروں کو کراچی سے متبادل طیارے سے جدہ روانہ کر دیا گیا۔
کراچی سے جدہ جانے والی پرواز پی اے 170 نے رات 2 بج کر 28 منٹ پر ٹیک آف کیا، جس کے فوری بعد نجی ایئر لائن کے طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت ملنے پر طیارے کو واپس کراچی ایئر پورٹ کی طرف موڑ لیا گیا جس نے صبح 4 بج کر 39 منٹ پر کراچی ایئر پورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔
اس سے قبل فیول برننگ کے لیے ایئر بس اے 320 طیارہ 2 گھنٹے تک کراچی کی فضا میں چکر لگاتا رہا۔
ذرائع کے مطابق طیارے میں 167 مسافر سوار تھے جنہیں لاؤنج منتقل کر دیا گیا ہے۔
طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہو سکی، جس پر آج دوپہر ڈیڑھ بجے مسافروں کو متبادل طیارے سے جدہ روانہ کر دیا گیا۔