سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کا مستقبل ہمیشہ نواز شریف نے سنوارا ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ترقی دے کر پاکستان کی غربت کم کریں گے، 2013ء تا 2018ء کے لیے 20 ارب روپے کا وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام دیا۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو پڑھانا اور ہنر مند بنانا ہے، یہ صرف ہم کر سکتے ہیں، دانش اسکول کا دائرہ پورے پاکستان تک پھیلائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر نوجوان کو لیپ ٹاپ دیں گے تاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا انقلاب لائیں، اگلے 5 سال میں معیشت کو پیروں پر کھڑا کریں گے۔
صدر ن لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوجوانوں کو اس قابل بنائیں گے کہ وہ اپنا کاروبار کریں، ان کے لیے بیرونِ ملک روزگار کا بندوبست کریں گے۔