• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبیا کے باڈی بلڈر روبیل موسکیورا کی وجہ شہرت کیا ہے؟

  
روبیل موسکیورا عرف نیک زیلا کی موٹی گردن کی پیمائش کی جارہی ہے۔ تصویر بشکریہ سوشل میڈیا۔
روبیل موسکیورا عرف نیک زیلا کی موٹی گردن کی پیمائش کی جارہی ہے۔ تصویر بشکریہ سوشل میڈیا۔ 

جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا کے روبیل موسکیورا عرف نیکزیلا انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس کے ایلیٹ پرو باڈی بلڈر ہیں، ان کی شہرت کی وجہ ان کے غیر معمولی سائز کی گردن کے پٹھے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ان کی گردن کی مجموعی گولائی  20 انچ ہے، گو کہ روبیل موسکیورا کی متاثر کن جسمانی ساخت کسی بھی نوجوان باڈی بلڈر کے لیے باعث کشش ہے لیکن صرف ایک نظر جب ان کی گردن پر پڑتی ہے تو ان کی  نیکزیلا کی عرفیت پر مبنی شہرت کی وضاحت ہوجاتی ہے۔ 

حقیقتاً ان کے گردن کی موٹائی قابل دید ہے لیکن وہ باڈی بلڈنگ کے شعبے میں غیر معمولی گردن کی موٹائی پر کوئی آفیشل ٹائٹل نہیں رکھتے، لیکن بہت سارے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ باڈی بلڈنگ کے شعبے میں حقیقی طور پر اپنی گردن کی ساخت کے حوالے سے یکتہ ہیں۔ 

اگر مخصوص زاویے سے انہیں دیکھا جائے تو ان کے چہرے کا نچلا حصہ تو اپنی جگہ ہے لیکن گردن کے پٹھے بہت زیادہ پھیلے ہوئے ہیں۔ 

یہ اس قدر زیادہ ہیں کہ باڈی بلڈنگ کے بعض پرستار اس تشویش کا اظہار کرتے ہیں کہ مقابلے کے ججز فیصلے کے دوران ان کے دیگر جوہر پر توجہ دینے کے بجائے نیک زیلا کی گردن دیکھتے رہ جاتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید