صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیراعظم، نگراں وزراء، سینیٹرز، صدر اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے نام خط لکھ دیا۔
صدر عارف علوی نے چاروں صوبوں کے گورنرز، نگراں وزرائے اعلیٰ، گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی خط لکھا ہے۔
صدر مملکت نے خط میں چھاتی کے کینسر پر آگاہی کےلیے تعاون اور اکتوبر میں گلابی ربن پہننے کی درخواست کی ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے خط میں کہا کہ چھاتی کے کینسر پر آگاہی پیدا کرنے میں آپ کا تعاون خاطر خواہ اثر ڈال سکتا ہے۔
انہوں نے خط میں مزید کہا کہ پاکستان میں چھاتی کے کینسر کے باعث ہر سال 40 ہزار اموات ہوتی ہیں۔
صدر مملکت نے یہ بھی لکھا کہ پاکستان میں چھاتی کے کینسر کے باعث اموات کی شرح ایشیاء میں سب سے زیادہ ہے۔