• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصدق ملک کا سپریم کورٹ فیصلے پر فوری تبصرے سے گریز

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے پر فوری تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں مصدق ملک، پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے اظہار خیال کیا۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں پڑھا، اس لیے رائے نہیں دے سکتا۔ میں قانون دان نہیں قانونی تبصرہ نہیں کرسکتا۔

ن لیگی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوا قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا ٹریک ریکارڈ ہے، ان کے دور میں پاکستان نے ترقی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید