لاہور کے سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کرنے والے 100 سے زائد اساتذہ و سرکاری ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔
اساتذہ پنشن قوانین اور سالانہ چھٹیوں کی نقد ادائیگی قوانین میں تبدیلی پر احتجاج کر رہے تھے۔
علاوہ ازیں پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکریٹری رانا لیاقت نے کہا ہے کہ پُرامن ملازمین کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، پنجاب بھر میں اساتذہ تعلیمی بائیکاٹ اور تالہ بندی کا اعلان کرتے ہیں۔
رانا لیاقت کا کہنا ہے کہ گرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے، لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے، ملازمین مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کا لائحہ عمل اور حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں۔