• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو 12 سال جلاوطنی، ساڑھے 4 سال قید کاٹنا پڑی، سعد رفیق

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف کو 12 سال جلاوطنی اور ساڑھے 4 سال قید کاٹنا پڑی۔ 

اٹک میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 24 سال پہلے مشرف اور اس کے ساتھیوں نے منتخب نمائندوں کے حق پر ڈاکا ڈالا۔ قوم کے بیٹوں کو ڈالر کے عوض بیچا گیا، لال مسجد پرحملہ کیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ کیا تبدیلی لائیں گے جو اپنے لیڈر کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن جاتے ہیں۔ سیاسی کارکن کی ہڈی تو بڑی مضبوط ہوتی ہے۔ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں۔ میرے والد کو پی پی پی کے دور میں شہید کیا گیا۔ 

ن لیگی رہنما نے کہا کہ میری والدہ مشرف کے دور میں فوت ہوئیں۔ ہم نے کسی ہاؤس پر حملہ نہیں کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ہر گندا کام خود کیا تہمت لوگوں پر لگاتا تھا۔ 

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پہلے سیاست اور اخلاقیات سیکھو پھر بات کریں گے۔ اب تم سے الیکشن میں بات کریں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق ماضی پر ہو یا نہ ہو نواز شریف اب اقتدار سے اوپر ہوچکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید