• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ: شرمیلا فاروقی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کیخلاف درخواست کی سماعت

سندھ ہائیکورٹ میں رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے جامعہ کراچی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے 2014 سے 2019 تک پی ایچ ڈی کرنے والوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

عدالت نے شرمیلا فاروقی اور سندھ حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔

وکیل نے بتایا کہ کراچی یونیورسٹی نے 29 اگست 2023 کو شرمیلا فاروقی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دی۔

درخواست گزار نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی کے پاس 2014 سے 2019 تک پی ایچ ڈی کرنے والوں کا کوئی ریکارڈ نہیں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شرمیلا فاروقی کو سیاسی بنیادوں پر پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی ہے، عدالت شرمیلا فاروقی کی پی ایچ ڈی کی ڈگری منسوخ کرنے کا حکم دے۔ 

قومی خبریں سے مزید