قومی بیڈمنٹن پلیئر پلوشہ بشیر نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں شریک قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں پلوشہ بشیر نے کہا کہ مجھے انداہ ہے کہ ایتھلیٹس کے لیے سپورٹ کتنی معنی رکھتی ہے، آؤ سب مل کر اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللّٰہ بھارت کو ہرا کر ہم تاریخ رقم کریں گے، میری ساری دعائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔
بیڈمنٹن پلیئر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس بابر اعظم، محمد رضوان اور عبداللّٰہ شفیق جیسے کھلاڑی بیٹنگ لائن اپ میں ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ان کھلاڑیوں نے گزشتہ میچ میں زبردست پرفارم کیا ہے، شاہین آفریدی سمیت باؤلنگ اٹیک بھی زبردست ہے، جن سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔
پلوشہ بشیر نے یہ بھی کہا کہ میری نیک تمنائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں اور امید یے کہ انشاء اللّٰہ پاکستان بھارت سے جیتے گا۔