بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک شخص کی لگژری فراری گاڑی پر آوارہ کتے کے سونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
انٹیریئر ڈیزائنر عامر شرما نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں ایک آوارہ کتا نہایت آرام سے ان کی فراری پر بیٹھا ہے۔
گاڑی پر سرخ کپڑا چڑھا ہوا ہے اور کتا گاڑی کے بونٹ پر بیٹھا ہے۔
جیسے ہی کار کا مالک اس کے قریب جاتا ہے کتا اپنی دم ہلا کر اس کا استقبال کرتا ہے۔
عامر شرما نے کیپشن دیا کہ میری فراری کا کور آوارہ کتوں کیلئے گرم بستر بن جاتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین جانور کے ساتھ ان کی ہمدردی کے جذبے پر تعریف کر رہے ہیں۔