نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اغواء اور زیادتی کا نشانہ بننے والی 7 سالہ مقتولہ کے گھر پہنچ کر لواحقین سے تعزیت کی اور ملزمان کو کیفر انجام تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مقتولہ بچی کے گھر پہنچ کر ورثاء سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی۔
محسن نقوی نے لواحقین کو یقین دہانی کروائی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے عبرت ناک انجام سے دوچار کریں گے۔
واضح رہے کہ فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں 7 سال کی بچی کو 1 ہفتے قبل اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔