ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے کمانڈر ترک فضائیہ جنرل ضیاء کمال کادیو اوغلو نے ایئر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات میں بین الاقوامی تزویراتی صورتحال اور حالیہ مشترکہ منصوبوں میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایئر ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے دستے نے جنرل ضیاء کمال کادیو اوغلو کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر نے فضائی مشق انڈس شیلڈ میں ترک فضائیہ کی شرکت کو سراہا، انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے پائلٹس، ترک فضائیہ کو ٹیکٹیکل تربیت دینے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
کمانڈر ترک فضائیہ نے ہوابازی صنعت میں پاک فضائیہ کی بڑھتی خود انحصاری کا اعتراف کیا۔
جنرل ضیاء کمال کادیو اوغلو نے ایئر ہیڈکوارٹرز میں مختلف تنصیبات اور تکنیکی انفرااسٹرکچر کا معائنہ بھی کیا۔