• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی یو این چیف سے ملاقات، فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ

 
وزیراعظم بیجنگ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے  ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے۔ (تصویر بشکریہ اے پی پی)۔
وزیراعظم بیجنگ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے  ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے۔ (تصویر بشکریہ اے پی پی)۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آج بیجنگ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گویتریس سے ملاقات کی۔ 

اس موقع پر غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت سے پیدا شدہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ 

نگراں وزیراعظم نے اسرائیل کےغزہ اسپتال پر حملے کو انسانیت سوز اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا اور اسرائیلی حملوں کی بھرپور مذمت کی۔

اس موقع پر نگراں وزیراعظم نے فوری جنگ بندی کے ساتھ ساتھ متاثرین تک مدد کی ترسیل پر زور دیا۔ 

انہوں نے اقوام متحدہ کے سربراہ سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم روکنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید