• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نجی شعبے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرے،سکھر چیمبر

سکھر(بیور ورپورٹ) ایوان صنعت وتجارت سکھر کے صدرعامر علی خان غوری نے کہا ہے کہ ملک میں صنعتی شعبوں کو فعال اور مستحکم بنانے کے لئے حکومت کو ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے، حکومت نجی شعبے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرے بیمار صنعتوں کو فعال بنایا جائے، تو ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مل سکتے ہیں، آج بھی صنعتکار بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ، صفائی ستھرائی ، مختلف اقسام کے ٹیکس سمیت دیگر مسائل سے دوچار ہے، ضرورت اس عمل کی ہے کہ حکومت فوری طور پر صنعتی شعبے کی بہتری کیلئے اقدامات کرے خاص طور پر سکھر سمیت سندھ میں بیمار صنعتوں کو فعال بنانے اور نجی شعبوں میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرسکتی ہے جس سے ایک جانب بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا تو دوسری جانب ملک کی صنعت ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوگی۔
تازہ ترین