مسلم لیگ ن کے بانی، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی آمد اور جلسے کا سیکیورٹی پلان مرتب دے دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 21 اکتوبر کو نواز شریف کی آمد اور گریٹر اقبال پارک میں منعقد کیے جانے والے جلسے میں 12 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ اور اطراف کی سڑکوں پر 3 ہزار ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی دیں گے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلوں کے لے بند روڈ اور رنگ روڈ کے قریب پارکنگ ہو گی۔
پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جلسہ گاہ اور اطراف کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ بھی ہو گی۔