• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو: شیر افضل مروت کی سپریم کورٹ کے باہر شہری سے ہاتھا پائی


چیئرمین  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل شیر افضل مروت کی سپریم کورٹ کے اینٹری گیٹ پر شہری سے ہاتھا پائی ہوگئی۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کیس میں پیشی کے لیے شیر افضل مروت سپریم کورٹ پہنچے تو گیٹ پر شہری سے الجھ پڑے، لڑائی بڑھ کر ہاتھا پائی کی نوبت آ گئی۔

 شیر افضل مروت نے کہا کہ شہری نے انہیں بلاوجہ گالی دی اور وہ اس شخص کو نہیں جانتے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق شہری درخواست دینے تھانہ سیکریٹریٹ چلا گیا جبکہ شیر افضل مروت نے مزید بات کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد وہ ہائیکورٹ روانہ ہوگئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی ایک نجی ٹی وی چینل پر مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللّٰہ سے ہاتھا پائی ہوئی تھی۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران دونوں رہنما ایک دوسرے پر پل پڑے تھے، جہاں دونوں نے پہلے ایک دوسرے کو دھکے دیے اور تھپڑ دے مارے تھے اور مکوں کی بارش بھی کی تھی۔

پروگرام کے سیٹ پر موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کروایا اور دونوں کو علیحدہ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید