• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کی تاریخ حلقہ بندیوں سے پہلے کیسے آسکتی ہے، رانا ثنا اللّٰہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ حلقہ بندیوں سے پہلے کیسے آسکتی ہے۔ حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہوگا تو الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔ 

رانا ثنا اللّٰہ نے ان خیالات کا اظہار جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ سے متعلق دوٹوک بات کرچکا ہے۔ الیکشن کے شیڈول میں حلقہ بندیوں کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے۔ 

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ اگر یہ 9 مئی کا جرم نہ کرتے تو چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ یہ ہو سکتا تھا؟ ہم نے کبھی لائن کراس نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کبھی معاملات کو بگاڑنے کی کوشش نہیں کی۔ نواز شریف رواداری اور عزت کے ساتھ پیش آتے ہیں۔  

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ایک پروجیکٹ تھا، جس کو ملک پر مسلط کرنا ضروری تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے جو امیدیں وابستہ تھیں وہ چکنا چور ہوگئیں۔ ہم کسی پروجیکٹ کا حصہ نہیں۔ 

انہوں نے کہا ماضی میں بھی ن لیگ نے ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے۔ اگر کوئی نواز شریف یا مسلم لیگ ن جیسا ہے تو سامنے آجائے۔ 

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ عوام کو بحران سے نکالیں گے۔ 21 اکتوبر کو پورے ملک کی نمائندگی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید