• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، پولیسں نے کچے سے مغوی ڈاکٹر بازیاب کروالیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سکھر کے کچے علاقے میں پولیس نے مبینہ طور پر ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد مغوی ڈاکٹر عبدالجبار چاچڑ کو بازیاب کرالیا، ڈاکوؤں نے تاوان کے لیے مغوی ڈاکٹر کو پنوعاقل سے دو ماہ قبل اغوا کیا تھا۔

ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ڈاکو مغوی ڈاکٹر عبدالجبار چاچڑ کو کچے میں کسی دوسرے مقام پر منتقل کررہے ہیں۔ 

اس پر پولیس نے کچے کے علاقے گدپور پہنچ کر ڈاکوؤں کا گھیراؤ کرلیا۔ 

فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈاکو مغوی ڈاکٹر عبدالجبار چاچڑ کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی کے مطابق ڈاکو مغوی ڈاکٹر کے اہل خانہ سے لاکھوں روپے تاوان طلب کررہے تھے،  بازیاب ڈاکٹر کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید