سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے پاسپورٹ پر پاکستان میں داخلے کی مہر لگادی گئی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر نواز شریف نے تقریباً 2 گھنٹے قیام کیا، امیگریشن نے اُن کے پاسپورٹ پر پاکستان میں داخلے کی مہر لگائی۔
امیگریشن کے عمل کے دوران نواز شریف کے ساتھ آنے والے مسافر طیارے میں ہی رہے، اس دوران ن لیگی قائد کا بائیومیٹرک سرٹیفکیٹ بھی لیا گیا۔
نواز شریف نے ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پردستخط کیے۔
نور اعوان اور ناصر جنجوعہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر طیارے سے اتر گئے، اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد سے لاہور کے لیے خصوصی طیارے میں روانہ ہوئے۔