• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری اسرائیلی محاصرہ ختم، فوجی کارروائیاں روکنے کیلئے دباو ڈالے، سعودی عرب

ریاض (شاہدنعیم) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی محاصرہ ختم، فوجی کارروائیاں روکنے کیلئے دباو ڈالے، "ہمیں امید ہے کہ مصر کا سربراہ اجلاس اس بحران کا حل تلاش کرنے کے لیے عالمی برادری کی طرف سے فیصلہ کن کارروائی میں حصہ ڈالے گا۔ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہو کر ایک اسٹریٹجک آپشن کے طور پر ان کے بنیادی حقوق کے حصول کی حمایت جاری رکھیں گے۔ سعودی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ "ہم سلامتی کونسل کی جانب سے بحران پر اب تک کوئی موقف اختیار کرنے میں ناکامی پر سخت مایوس ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ "ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کی جانب سے محاصرہ ختم کرنے اور فوجی کارروائیوں کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالے اور بے گناہ جانوں کا مزید ضیاع بند کرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی جنگ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید