• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں 40 برس سے تماشا دیکھ رہے ہیں، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک میں 40 برس سے تماشا دیکھ رہے ہیں۔

بنوں میں پارٹی جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان میں کوئی اسلام کا نعرہ لگاتا ہے تو کوئی روٹی، کپڑا اور مکان کا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد یہ لوگ نظر نہیں آتے، ان کا کام عوام کو بےوقوف بنانا ہے، ہم 40 برس سے یہی تماشا دیکھ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی پی کے سربراہ نے مزید کہا کہ ملک میں کیا چل رہا ہے پاکستان اس لیے نہیں بنا کہ ترقی نہ ہو، جو ممالک ہمارے بعد آزاد ہوئے وہ ترقی میں ہم سے آگے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکمران ایماندار نہیں آئے، پاکستان کی ترقی ان حکمرانوں کے پاس نہیں، یہ عوام کو لوٹ رہے ہیں۔

پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ پاکستان کو 40 سالوں سے لوٹ رہے ہیں، یہ ہر سال 3 ہزار ارب روپے قرضہ لیتے ہیں اور اس قرض کو دینے کےلیے مزید قرض لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکرم خان درانی کو چیلنج کرتا ہوں، ترقی کے لحاظ سے نوشہرہ اور سوات کے مقابلے میں بنوں کی حالت پر افسوس ہوا، موقع ملا تو بنوں کو نوشہرہ کی طرز پر بناؤں گا۔

پی ٹی آئی پی کے سربراہ نے کہا کہ مہنگائی اور بےامنی اس وجہ سے ہے کہ ہمیں ایماندار لیڈر نہیں ملا۔

قومی خبریں سے مزید